چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا کی توقعات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی: جنرل ساحر شمشاد مرزا
منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حویلی لکھا کے قریبی علاقے وساویوالہ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کسی طور قابلِ قبول نہیں، کوئی حملہ کریگا تو اسکا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ
دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کی ضرورت
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ملک میں حقیقی امن ممکن نہیں۔
فتنہ خوارج کے خلاف فوجی کارروائی
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ فتنہ خوارج کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔








