فلم دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری پر رکھتی ہیں، معروف بھارتی یو ٹیوبر دھرو راٹھی

دھرو راٹھی کی تنقید

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم "دھریندر" کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ویڈیو میں دھرو راٹھی نے کہا ہے کہ فلم دھریندر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری پر رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

ڈائریکٹر کا تنقید کا نشانہ

دھرو راٹھی نے کہا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ادتیا دھر نے مووی میں وہی دکھایا ہے جو پاکستان بھارت سے متعلق دعوے کرتا ہے، فلم میں ایک سیکرٹ ایجنٹ کو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یوٹیوبر نے دھریندر کے ڈائریکٹر کو گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ آرٹ کے نام پر دھبہ ہیں، جو صرف نفرت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 23 نومبر کو ازخود قوم سے خطاب کرنیوالی بشریٰ بی بی آج ”اچھے بچوں“کی طرح خاموش ہے:عظمیٰ بخاری

بی جے پی اور بالی ووڈ اداکاروں پر تنقید

دھرو راٹھی نے کہا کہ ادتیا دھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلوے چاٹنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اداکار نفرت آمیز پروپیگنڈا فلموں میں خوشی خوشی کام کرتے نظر آتے ہیں۔ یوٹیوبر نے کہا کہ فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا ہے کہ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہندوستانی ہی ہے، یہ ڈائیلاگ بھارتی سیاستدان اکثر اپنے مخالفین سے متعلق کہتے رہتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے متعلق اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔

رحمٰن ڈکیت کی پیشکش اور مودی کی تنقید

دھرو راٹھی نے کہا کہ فلم میں رحمٰن ڈکیت کو ایک کول کریکٹر بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ یوٹیوبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ آج کل نہرو اور من موہن سنگھ کا بہت مذاق اڑاتے ہو، وہ آپ کی باتوں کا جواب دینے کیلئے زندہ نہیں ہیں، کل کو آپ نہیں رہے تو پھر آپ کے اوپر بھی لوگ فلمیں بنا رہے ہوں گے۔ تو اس وقت آپ کے امیج کا کیا ہوگا، ذرا سوچ کر دیکھیے گا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...