بھارتی اداکارہ نورا فتحی ٹریفک حادثے میں زخمی

خوفناک حادثہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ڈانسر نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں جس نے ان کے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکہ کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ اداکارہ کی گاڑی اس سائیڈ سے تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی

نورا فتحی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں اور ان سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ نورا فتحی کو خون میں لت پت ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ان کا فوری طور پر سی ٹی اسکین کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ نورا فتحی کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے۔ اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا گیا۔

جرأت اور پروفیشنلزم

تاہم حیران کن طور پر نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے سخت آرام کے مشورے پر عمل کرنے کے بجائے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر سیدھا کنسرٹ میں جانے کو ترجیح دی۔ نورا فتحی اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں اسٹیج پر آ کر پرفارم کیا۔ رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کی پیشہ ورانہ احساسِ ذمہ داری اور جرات پر مداحوں نے انھیں آئرن لیڈی کا خطاب دیا۔ حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ذرا سی بھی تاخیر ہوتی تو معاملہ کہیں زیادہ سنگین ہوسکتا تھا。

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...