تاریخی سنگِ میل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف دارالمنہاج سعودی عرب سے شائع ہوگئی

کتاب کی اشاعت

جدہ (محمد اکرم اسد) پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی عظیم تحقیقی تصنیف „دستور المدینہ المنورہ“ میثاقِ مدینہ اور جدید مغربی دساتیر کا تقابلی مطالعہ" عرب دنیا کے معروف اشاعتی ادارے دارالمنہاج پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹر (جدہ) سے عربی زبان میں شائع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں مرحوم الطاف چشتی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد

پروفیسر کی قابلیت

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، جو اسلامی قانون، آئینی مطالعات اور ریاستِ مدینہ کے ماڈل کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے ہیں، اس تصنیف کے ذریعے کلاسیکی اسلامی فقہ اور جدید آئینی فکر کے مابین ایک مضبوط فکری پل سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

رونمائی کی تقریب

کتاب کی باضابطہ رونمائی جدہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں کی گئی، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے ممتاز علما، دانشوروں اور محققین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خود شرکت کی اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوات شہر اور گردونواح میں زلزلہ

ملاقاتیں اور تاثرات

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدے داران اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔ عرب دنیا اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے نامور علما، مشائخ اور اہلِ فکر نے اس کتاب کو عہدِ نبوی ﷺ کے سماجی و سیاسی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک نہایت اہم اور معیاری علمی کاوش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے ٹرمپ کے قتل کی کال دی؟ 8647 کے میسج کا کیا مطلب ہے؟

کتاب کی مقبولیت

دارالمنہاج کے اسٹال پر طلبہ اور عام قارئین کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ „دستور المدینہ المنورہ“ نے جدہ بک فیئر 2025 میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ کتاب کے حصول کے لیے قارئین کا تانتا بندھا رہا اور شرکا نے اس امر کو سراہا کہ مصنف نے پیچیدہ فقہی اور آئینی مباحث کو نہایت سہل اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق انداز میں پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بہن کے قتل کیس میں بھائی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی

اسلامی اصولوں کا اطلاق

اس کتاب کی اشاعت اور عالمی سطح پر نمائش اس حقیقت کا اعادہ ہے کہ اسلامی آئینی اصول آج بھی جدید دنیا میں حکمرانی، عدل، رواداری، کثرتیت اور پُرامن بقائے باہمی جیسے عالمی چیلنجز کا مؤثر حل پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ،آپ بھی جانئے

ناشرین کی تاثرات

اسی موقع پر پروفیسر حسن محی الدین قادری کی دارالمنہاج کے مالکان الشیخ عمر باجخيف اور الشیخ سعید باجخيف سے اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں ناشرین نے کتاب کے علمی معیار اور تحقیقی گہرائی کو سراہتے ہوئے اسے جدید اسلامی فقہ اور آئینی تاریخ میں ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔

امت مسلمہ کے لیے تحفہ

پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین چوہری نور الحسن گجر نے بھی اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے تاریخ کا ایک بڑا شاہکار قرار دے دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...