مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا کلچ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
تجارتی روابط کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دوران ملاقات بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
مفاہمت کی تصدیق
مریم نواز شریف نے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعلقات تعلیم، سیاحت، زراعت، اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ماریشس سفیر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھوکر نیاز بیگ سے گزرتے ہوئے اچانک وزیر اعلیٰ مریم نوازکی نظر نہر میں موجود گندگی کے ڈھیر پر پڑ گئی، وزیربلدیات اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سرزنش
شعبہ جات میں تعاون
دونوں رہنماؤں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو اکانومی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، انڈیا نے ساڑھے 4 اوورز میں ہدف پورا کرلیا، امارات کو 9 وکٹوں سے شکست
زرعی اور تکنیکی تعاون
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے پیداواری کاشت میں ماریشس کی قائم کردہ ٹیکنالوجی اور چینی کی صنعت میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے صوبے میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیریشن کو یقینی بنائے: لاہور ہائیکورٹ
سیاحت میں سرمایہ کاری
مریم نواز شریف نے پنجاب کے سیاحت کے شعبے میں ماریشس سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور منسو کرمباکس کو نوجوانوں کی ترقی اور منشیات کے خلاف انتھک کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ماریشس ہائی کمشنر کو تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا 27ویں ترمیم کے حوالے سے اہم بیان آ گیا
ثقافتی اور تجارتی تعلقات
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انسانی سرمائے کی ترقی، خاص طور پر اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں، تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 63 پیسے مہنگی کردی
نوجوانوں کی ترقی
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد نوجوان کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت میں بدل رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب زرعی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس میں شاندار مواقع سے بھرپور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے
ماحولیاتی تحفظ
ان کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ ریزیلنٹ ویژن ایکشن پلان گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے رہا ہے۔ جنگلات کے تحفظ، سبز نقل و حمل اور گرین توانائی کی طرف بتدریج منتقلی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ طویل ہوئی تو امریکہ کو مشکلات ہوں گی، پاکستان سفارتی محاذ پر کیا کوشش کر رہا ہے؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے بتا دیا
پنجاب کا سیاحتی مرکز
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے۔ اندرون لاہور، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالیمار گارڈنز، نور محل اور دیگرمذہبی سیاحتی مقامات بھی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ پنجاب نے تباہ کن سیلاب کے چیلنج کا پامردی سے سامنا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، گنے کی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن میں ماریشس کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔
سیاحتی شناخت کا فروغ
جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کرمباکس نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لائیں گے۔








