ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے 40 افغان شہری شدید سردی سے جاں بحق
افغان شہریوں کی مایوس کن حالت
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے بھاگنے کے لیے افغان شہری اپنی جان داؤ پر لگانے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 40 افغان شہری ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔ یہ افغان تارکین وطن صوبہ ہرات کے قریب ایرانی حدود میں جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار
خطرناک راستہ اور برفیلی طوفان
رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں نے ایران جانے کے لیے اسلام قلعہ کے برفیلی راستے کا انتخاب کیا۔ لیکن، وہ راستے میں برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے۔ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ایرانی حکام نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے نومبر 2025 کے اختتام تک ایرانی حکام 18 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج چکے ہیں۔








