پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
چاند نظر آنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین ٹیکسز کی مد میں 27 روپے فی یونٹ ادا کرنے پر مجبور
اجلاس کی تفصیلات
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت اجلاس، جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافیوں کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے
رجب کا چاند
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب 22 دسمبر کو ہوگی۔
اہم تاریخیں
یکم رجب 22 دسمبر اور شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔








