مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے
انتقال کی اطلاع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
طبیعت خراب ہونے کی وجہ
انہیں ہارٹ اٹیک ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں، مریم اورنگزیب
خاندانی تعلقات
وہ وزیر کھیل ملک فیصل کھوکھر کے کزن اور لیگی ایم این ایز اور نواز شریف کے قریبی رفقا ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے تھے۔
وزیراعظم کا ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔








