مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب میں منشیات کے اسمگلنگ کا جرم
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے، سعودی کمپنی آرامکو کا بیان
جرم کی تفصیلات
سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات کو اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
عدالتی کارروائی
حکام نے بتایا کہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔
سزا کا نفاذ
حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔








