کراچی: فجیرا پورٹ سے پیٹرول لانے والے پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق
حادثہ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حالیہ مظاہروں سے متعلق ایرانی سفارتخانے کا وضاحتی اعلامیہ جاری
حادثے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی این ایس سی ذرائع کے مطابق حادثہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، جہاں بے احتیاطی کے باعث ایک کریو ممبر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل اور لاش جلانے کا مقدمہ خواجہ سراء اور ساتھی کیخلاف درج
زخمی اور صحت کی حالت
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
جا ن بحق ہونے والے کی شناخت
پی این ایس سی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت گوادر پورٹ سے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی گئی ہے۔








