لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ
شدید دھند اور بوندا باندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کی صورتحال کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاﺅسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
موسمی حالات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ملک ریاض کو بھیجا گیا اہم پیغام سامنے آگیا
حد نظر میں کمی
صوبائی دارالحکومت میں بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔
درجہ حرارت کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔








