وزیر اطلاعات کا سرکاری ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات نے سرکاری ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایئرپورٹ پر چند مسلمانوں کی با جماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بی جے پی نے احتجاج شروع کردیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی

وزیر اطلاعات کا مافیا کے خلاف بیان

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بہت لوگ سرکاری ٹی وی میں بیٹھے تھے، گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں، میں سرکاری ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں، جب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنہوں نے سنی اتحاد کو جوائن کیا ان کی واپسی کیسے ہو سکتی ہے اصل سوال یہ ہے،جسٹس امین الدین خان

سرکاری ٹی وی کی بھرتیوں کا معاملہ

انہوں نے کہا کہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو سرکاری ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے، مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

پرچی پر اینکر بھرتی کرنے کا الزام

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر بیٹھے تھے، ایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا، ہم نے میرٹ پر لوگوں کو لگایا۔ ماضی میں جس کو منسٹر چاہتا تھا وہ اینکر لگ جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی معاہدے پر بروقت عملدرآمد نہیں کیا، ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کر دیا

سرکاری ٹی وی کی بہتری کے اقدامات

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک ہم گولڈن شیک ہینڈ نہیں لے کر آتے تب تک چینل نہیں چل سکتا، سرکاری ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں ہیں، ایک ایک پوسٹ پر پچیس لوگ بھرتی ہوئے ہیں، اب ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بہتری لائی ہے، انگلش چینل پر ہم اچھے اینکر لے کر آ رہے ہیں۔

نیا انگلش چینل اور فنانشل ماڈل

انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس کوئی اچھا چینل ہونا چاہیے، ہم نے الگ فنانشل ماڈل کے تحت انگلش چینل کو شروع کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...