پی آئی اے کی نیلامی کی تیاریاں مکمل، بولی آج ہوگی
پی آئی اے کی نیلامی کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نیلامی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ بولی آج (منگل کو) لگے گی۔ نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کے زیراہتمام منگل کو پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لئے بولی لگائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے قومی دن پر جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی تقریب، کیک کاٹا گیا
بولی کا عمل
نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کرائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش
تقریب کی تفصیلات
دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونے والی تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں پیش کشیں کھولی جائیں گی۔ تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا اور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے عمل کے اختتام پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔








