مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میری پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے ، :سابق رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر
جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ان کی شادی اگلے ماہ یعنی جنوری میں ہونا قرار پائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
شادی کا اعلان اور تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔
رشتے کی تفصیلات بتاتے ہوئے روحیل اصغر نے کہا، "میری پوتی شانزے مریم کی چھوٹی بیٹی ماہنور کی بہترین دوست ہے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی بہت ہے، تو وہیں سے ان لوگوں نے میری پوتی کو پسند کیا۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،نئے ڈرامہ ایکٹ پر تبادلۂ خیال
رشتہ پکا کرنے کا عمل
روحیل اصغر نے مزید کہا، "ایک دن مریم وغیرہ کا میرے بیٹے کو پیغام آیا کہ ہم آپ کی طرف آنا چاہ رہے ہیں، پھر وہ لوگ آئے، اس کے بعد ہم گئے اور یوں رشتہ پکا ہوگیا۔"
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق، 58 زخمی
شادی کی تاریخ اور تقریب کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ پہلے یہ سب ہوا اور شادی کی تاریخ طے ہوئی۔ شادی کی تاریخوں کے حوالے سے روحیل اصغر نے بتایا کہ جنوری کی 17، 16 اور 18 کو شادی ہوگی اور کافی دھوم دھام سے ہوگی۔
روحیل اصغر نے کہا کہ شادی پر صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
پچھلی ازدواجی زندگی کا اختتام
واضح رہے کہ جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔








