پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے۔

سال 2025: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لئے افسوسناک سال

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک سال ثابت ہوا، جب فلم، ٹیلی ویژن، سٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بااثر شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ پاکستان کے 6ایئرپورٹس سے 52پروازیں منسوخ

اداکارہ عائشہ خان کا انتقال

تفصیلات کے مطابق سال کے دوران سینئر اداکارہ عائشہ خان کو 20 جون 2025 کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار اور تجربہ کار فنکاراؤں میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، جبکہ طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔ یہ واقعہ شوبز حلقوں میں شدید تشویش اور افسوس کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات

مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو کی وفات

معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان

اداکارہ ہُمیرہ عابد کا انتقال

اداکار اور ماڈل امان علی کی والدہ، سابق اداکارہ ہُمیرہ عابد بھی 3 مئی 2025 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، جنہوں نے ماضی میں شوبز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار

لکی ڈئیر اور انور علی کا انتقال

مشہور تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر 2025 کو لاہور میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے، جبکہ نامور اداکار انور علی بھی 1 ستمبر کو بیماری کے باعث وفات پا گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد میں غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا

پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز کا انتقال

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر 2025 کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور میں 3 سالہ بچہ شادی ہال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

فلم رائٹر محمد کمال پاشا کی وفات

اسی سال، سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا بھی 3 اکتوبر 2025 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں کے سکرپٹس تحریر کیے اور پاکستانی سنیما کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاکستانی شوبز کا ناقابلِ تلافی نقصان

ان تمام شخصیات کا انتقال پاکستانی شوبز کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا فن، محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دکھ اور سوگ کی لہر

ان فنکاروں کے انتقال سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی گہرے دکھ اور سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...