پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی کی والدہ کا سنسنی خیز انکشاف

نیا موڑ: کمسن ملازمہ فاطمہ فرڑو کا کیس

خیر پور (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث جاں بحق کمسن ملازمہ کے کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ مقتولہ بچی کے والدین کو بااثر ملزمان کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ریفائنری، ریڈار اور پارچین عسکری سائٹ: سیٹلائیٹ تصاویر اسرائیلی حملوں کے شواہد ایران میں کیا ظاہر کرتی ہیں

سندھ ہائی کورٹ کی سماعت

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کمسن ملازمہ فاطمہ فرڑو سے جنسی زیادتی، تشدد اور قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ بچی کے والدین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ بچی کے والدین نے قتل کیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائے گئے تھے، چاہتے ہیں کیس منطقی انجام تک پہنچے اور ذمہ داروں کو سزا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی، جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے خاموشی توڑ دی

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس چلانے کی استدعا

مقتولہ بچی کے اہلخانہ کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا ،میری امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بچی کی ہلاکت کی تفصیلات

خیال رہے کہ اگست 2023 میں پیر کی حویلی میں کمسن فاطمہ فرڑو کے تڑپنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، بچی کی ہلاکت کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور جنسی زیادتی بھی ثابت ہو چکی، مقدمے کے اندراج کے بعد پیر اسد اللہ شاہ، پیر فیاض شاہ، حنا شاہ اور امتیاز نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

حلف نامے اور نئے انکشافات

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بچی کی والدہ کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے پیش کیے گئے تھے۔ حلف نامے میں بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کے مطابق ان سے دستخط کرا کے مقدمہ درج کیا گیا، ان کی بچی کی موت طبعی ہوئی تھی، گرفتار افراد معصوم ہیں، اگر عدالت پیر اسد اللہ شاہ، پیر فیاض شاہ، حنا شاہ اور امتیاز کو ضمانت دے تو اعتراض نہیں۔

کیا بے گناہی کا بیان نیا موڑ ثابت ہوگا؟

اب فاطمہ کی ماں کی جانب سے ملزمان کو بیان حلفی میں بے گناہ قرار دیے جانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...