یو اے ای میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
نئے سال کی تعطیلات کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب، پاکستان حج مشن کو “ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا گیا
2026 کے نئے سال کے مخصوص اوقات
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔ دو جنوری بروز جمعہ کو ملازمین کے لئے ریموٹ ورک کا دن ہو گا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 کو تمام سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے دن وفاقی ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے لیکن وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضر ہونے سے ہی ہو سکتا ہے وہ دفتر حاضر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
نئے سال کی تقریبات
نئے سال کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات میں شاندار آتشبازی اور ڈرون شوز کی تیاریاں جاری ہیں، راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کی آتشبازی کی جائیگی۔
دبئی اور ابوظہبی میں جشن
دبئی میں نئے سال کی شام کو گلوبل ویلیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ میں شاندار آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ کی طویل آتشبازی اور دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔








