ایم ڈی کیٹ کی پالیسی بنا دی، نرسنگ سٹوڈنٹس کو 30 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا: ڈاکٹر عذرا پیچوہو
کراچی میں صحت کے شعبے میں نئے اقدامات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر میں اب ویسکیولر سرجری بھی ہوگی جبکہ اسپتالوں میں ادویات کو ڈیجٹائز کر رہے ہیں تاکہ ادویات باہر نہ فروخت ہوں۔ ایم ڈی کیٹ کی پالیسی بنا دی گئی ہے، اور نرسنگ سٹوڈنٹس کو 30 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اے آئی پر مبنی گورننس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
ادویات کی ڈیجیٹلائزیشن
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں ادویات کو ڈیجٹلائز کرنے کا سسٹم شروع کردیا گیا ہے، اس طریقے سے ادویات کو با آسانی ٹریس کیا جا سکے گا۔ اتائی ڈاکٹرز کی دکانیں بند کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جناح اسپتال میں رواں سال اسٹروک یونٹ بنایا ہے، اور این آئی سی وی ڈی میں حاملہ خواتین کے لیے الگ سے یونٹ موجود ہے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اموات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش کے مطابق اندازفکر اور زندگی بسر کرنے کی عادت ممکن ہے لیکن آسان بھی نہیں، کوئی توقع نہیں کر سکتا کہ اس کا بدن راتوں رات نئی عادت اپنا لے گا
لیاری میڈیکل کالج اور دیگر اقدامات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ لیاری میڈیکل کالج میں پرانی اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، اور یہاں روبوٹکل سرجری بھی کروائی گئی ہے۔ سول اسپتال کراچی میں نیورو سرجری یونٹ قائم کیا جائے گا، اور اس کا ماسٹر پلان جنوری تک تیار ہوگا۔ کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹ ہیں اور بلدیہ سینٹر میں 825 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی
ذہنی صحت کے لیے اقدامات
صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہم مینٹل ہیلتھ کے لیے غیرسرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مینٹل ہیلتھ کی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ نادرا کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے، جس کے تحت گھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی آن لائن برتھ رجسٹری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کا پائپ پھٹنے سے کراچی یونیورسٹی تالاب میں تبدیل ہو گئی، کروڑوں کا نقصان ہو گیا
بچے کی صحت اور ماں کی حفاظت
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ اگر والدین چاہتے ہیں کہ بچے صحت مند پیدا ہوں تو بچوں کی پیدائش میں وقفہ دیں۔ جناح اسپتال میں پیرامیڈیکس سٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، اور اس سال 8 اسپتالوں کو فنکشنل کرنے کا ارادہ ہے۔ پی آئی بی اسپتال کی تکمیل کے لیے بات چیت کی گئی ہے، اور یہ ایک ماہ میں مکمل فنکشنل ہو جائے گا۔
نئے اسپتالوں کی تعمیر
انہوں نے کہا کہ گلشن حدید، کمال خان گوٹھ، انچولی، اور سعود آباد میں چھوٹے اسپتال بنائے جائیں گے۔








