اداکارہ صبا قمر کو پولیس کی وردی پہننا مہنگا پڑ گیا
اداکارہ صبا قمر کی پولیس وردی میں ویڈیو: قانونی مشکلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صبا قمر کو پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو بنانا قانونی مشکل میں ڈال گیا ہے، سیشن عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق درخواست شہری وسیم زوار کی جانب سے مجدد باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر نے ایک ویڈیو میں ایس پی کی وردی پہن کر قانون کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف: عمران خان کی رہائی اور اقتدار میں واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ
قانونی حیثیت
درخواست گزار کے مطابق پولیس کی وردی پہننا قانوناً ممنوع ہے اور اس عمل سے نہ صرف پنجاب پولیس کا مورال متاثر ہوا بلکہ ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس معاملے پر پولیس کو آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
عدالت کا اقدام
سیشن عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد تھانہ پرانی انارکلی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
آئندہ کی کارروائی
عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد مزید کارروائی متوقع ہے۔








