رنویر سنگھ نے جس بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، وہ کون ہے؟ ویڈیو کی حقیقت بے نقاب
رنویر سنگھ کی ہمت: ایک چھوٹی لڑکی کی مدد
ممبئی (ویب ڈیسک) رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہجوم میں پھنسی ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھاتے لیتے ہیں اور وہاں سے نکالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 35ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
ویڈیو کا پس منظر
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ کے ٹریلر لانچنگ کی ہے جہاں فلم کی کاسٹ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان
بچی کی مدد کا واقعہ
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی ’سنگھم اگین‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچنے پر مداحوں کے ہجوم کا سامنا کیا۔ اس ہجوم میں ایک چھوٹی سی لڑکی پھنس گئی تھی۔ جب اداکار کی نظر بے تحاشا رش میں روتی ہوئی اس بچی پر پڑی، تو انہوں نے فوراً لڑکی کو اپنی گود میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،’’ای بزنس پروگرام‘‘ کا شاندار آغاز، 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر
خاندان کی تلاش
رنویر سنگھ کے عملے نے بچی کی فیملی کو تلاش شروع کردی۔ بعد ازاں، عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔
مداحوں کا رد عمل
رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح ان کے انداز کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے، اور یہ کہہ رہا ہے کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔








