میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک
طیارہ حادثہ
میکسیکوسٹی(Daily Pakistan Online) - میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔
میکسیکن نیوی کے مطابق طیارے کو حادثہ میڈیکل ٹرانفسر کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سوار افراد کی صورتحال
میکسیکن نیوی نے مزید بتایا کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 4 نیوی کے افسران اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حادثے کے نتائج
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے اور 2 محفوظ رہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔








