گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا اعزاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں دعوت
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل فیملی دبئی نے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے لئے مدعو کرلیا۔ ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا
ایوارڈ کی تفصیلات
ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شیخ راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ وصول کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کے ساتھ بھارتی فورسز نے کیا سلوک کیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
نامور کھلاڑیوں کی شرکت
ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فٹبالر رونالڈو، ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز، نویک جوکوچ اور فائٹر خبیب سمیت دیگر کھلاڑی بھی شرکت کرینگے۔
تقریب کی تاریخ
ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر تک دبئی میں جاری رہے گا۔








