شیخ وقاص اکرم نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا
پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی دوبارہ مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت میں شامل نہیں ہوگی، وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دوغلا پن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعظم، سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکے تو مذاکرات کیوں کریں؟ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور راجاناصرعباس کو دیا ہے۔
سماجی میڈیا پر اظہار خیال
جو وزیراعظم وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں کروا سکتا، تو ان سے مذاکرات کیوں کریں؟ شیخ وقاص اکرم نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔۔۔ pic.twitter.com/dItbFY2BqN
— Shafqat Ali Qureshi (@ShafqatAli1256) December 24, 2025








