صدر زرداری عراق کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
صدر آصف زرداری کا عراقی دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ روانگی سے قبل، صدر پاکستان نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی اور چین کے ڈیزائن پر مبنی، اب تک 2200 سے زیادہ نئی کوچز بنائی جا چکی ہیں، تقریباً اتنی ہی پرانی اور متروک بوگیوں کی تجدید نو کر کے پٹریوں پر چلا دیا گیا ہے۔
حضرت امام حسینؓ کی قربانی کی اہمیت
صدر مملکت نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔ ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا۔
ملاقاتیں اور دعا
صدر پاکستان نے گورنر کربلا، روضہ کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔








