ننکانہ صاحب: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
افسوسناک حادثہ ننکانہ صاحب میں
ننکانہ صاحب کے علاقے بوڑہ گاؤں میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ ہانیہ اور 13 سالہ ہادی شامل ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ یاسین، 45 سالہ تسلیم بی بی، 19 سالہ زین اور 17 سالہ میشال شامل ہیں۔
ایمرجنسی خدمات کی کارروائی
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔








