بھارتی سیاستدان کا انکشاف: سدھو موسے والا کو قتل سے 8 روز قبل ان کی موت کا پتہ تھا
تاجندر بگّا کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سیاست دان تاجندر بگّا نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کو قتل سے 8 روز قبل ہی ان کی موت کے بارے میں بتادیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے،اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
نجومی کی خبرداری
جیو نیوز کے مطابق، حال ہی میں بگ باس 18 کے کنٹسٹنٹ اور سیاسی رہنما تاجندر بگّا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نجومی نے سدھو موسے والا کو ان کی موت سے پہلے خبردار کیا تھا اور ملک چھوڑنے کی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کی
پیشگوئی کا احوال
بھارتی میڈیا کے مطابق، بگ باس 18 کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں تاجندر بگّا نے یہ انکشاف کیا کہ ایک نجومی، جو ان کا قریبی دوست تھا، نے سدھو موسے والا کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور انہیں جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری کو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونے پر سزا سنائی گئی
سدھو کا فیصلہ
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تاجندر کا کہنا تھا کہ سدھو نے نجومی کی بات مانی اور ملک چھوڑنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، لیکن پیشگوئی کے 8 دن بعد ہی سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا تھا۔ تاجندر نے مزید بتایا کہ انہوں نے بھی سدھو کو اس خطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اندوہناک حادثہ
اس واقعے کے بعد مذکورہ نجومی سے دوبارہ رابطہ کرکے مشورہ بھی طلب کیا۔ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو منسا ضلع کے ایک گاؤں میں ان کی گاڑی پر گولیاں برسا کر قتل کردیا گیا تھا۔ سدھو نوجوانوں میں کافی مقبول تھے، وہ اپنی موسیقی خود کمپوز اور پروڈیوس کیا کرتے تھے۔