جاپان میں برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق، لاکھوں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ
جاپان میں برڈ فلو کا نیا کیس
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان میں برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
ایبارا کی صورت حال
خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ایبارا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کا مشہور زمانہ او ایس ٹی میں نے خود لکھا، گلوکار احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کا دعویٰ جھٹلا دیا
مرغیوں کی تلفی کا عمل
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
مرغیوں کی مجموعی تعداد
تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔ جاپان میں رواں سیزن کا برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔








