ایئر سیال کے پاس ٹوٹل 3 طیارے اور تینوں ہی خراب، معاملہ عدالت لے کر جاؤں گا، میاں داؤد ایڈووکیٹ
پائینے والی ایئر سیال کی فنی خرابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ایئر لائن ایئر سیال کے تینوں طیارے خرابی کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے معروف وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانیت کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت
مسافر ایک دوست کے ساتھ ایئرپورٹ پر
میاں داؤد ایڈووکیٹ کے مظابق وہ اپنے ایک دوست کو ایئرپورٹ چھوڑنے آئے تھے لیکن پتا چلا کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ ایئر لائن والے لوگوں کو بلا کر کہہ دیتے ہیں کہ طیارہ خراب ہے۔ جب انہوں نے اپنے ایک دوست صحافی سے اس بارے میں پوچھا تو پتا لگا کہ ایئر سیال کے پاس تین طیارے ہیں اور تینوں ہی خراب ہیں اور طیارے ٹھیک ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ
نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے امکانات
ایک صارف نے میاں داؤد کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت کسی بھی ایئرلائن کو اپنا لائسنس لینے اور برقرار رکھنے کے لئے کم از کم تین عدد طیارے چالو حالت میں رکھنا ضروری ہیں۔ اگر ایوی ایشن معیار کے تین سے کم طیارے ہوں تو اس ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع ممکن نہیں، شر پسند عناصر پرانی ویڈیو چلارہے ہیں، شاہد آفریدی
عدالت میں جانے کا ارادہ
اس پر میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا "اس معاملے کو جلد عدالت لے کر جاتے ہیں، یہ تو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
میرے منہ میں خاک
لیکن کیا پاکستانی حکومت اور ہم سب کسی طیارہ حادثہ کی منتظر ہیں؟@CMShehbaz @MohsinnaqviC42 @airsial#BycottAirSial pic.twitter.com/05r8jh7EC7— Mian Dawood (@miandawoodadv) December 25, 2025








