دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست شائع ہوئی، لاہور کا دوسرا مقام
لاہور کی فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر
ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ
سٹی 42 نیوز کے مطابق لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 164 کے ساتھ پہلے نمبر پر لاہور آلودہ قرار دیا گیا۔ یو ایس قونصلیٹ 161، عسکری دس 156، جوہر ٹاؤن 154 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
موسمی حالات
لاہور میں گرمی محسوس کی جانے لگی، درجہ حرارت بھی 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ ماحولیات کی تجویز
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے رہائشی شجرکاری کو فروغ دیں اور فضا کو صاف ستھرا رکھیں۔








