تہران میں افغان سابق اعلیٰ پولیس افسر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک
ایران میں افغان سابق پولیس افسر کا قتل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان سابق اعلیٰ پولیس افسر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیدیا
قتل کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق افغان صوبے تخار کے سابق پولیس چیف اکرم الدین سریع کو تہران میں ان کے گھر کے قریب سر پر گولی ماری گئی۔
تفتیش کا عمل
’’جنگ‘‘ کے مطابق تہران پولیس ڈپارٹمنٹ نے افغان سابق پولیس افسر کے قتل کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔








