عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کروایا،مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا الزام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کروایا، عمران فاروق کو قتل کرکے بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کا تحفہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
بانی ایم کیو ایم کی حقیقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم لاشوں پر آئٹم سونگ کرتے ہیں، بانی ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی
مالی معاملات اور الزامات
بانی ایم کیو ایم 25سال سے ’’را‘‘ سے پیسے لے رہا تھا، انہوں نے کہا کہ بانی کے تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاونڈ برآمد ہوئے۔ میں نے دو سال سے متحدہ بانی پر بات کرنی چھوڑ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل
عمران فاروق کی لاش کا معاملہ
متحدہ بانی نے عمران فاروق کی لاش پاکستان بھیجنے کے لئے لاکھوں پاونڈ چندہ وصول کیا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے عمران فاروق کی لاش پر واویلا کیا۔
مزید الزامات
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم خود قاتل تھا، عمران فاروق کی نماز جنازہ پر تصویر بنوائی، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے۔ بانی ایم کیو ایم قوم کے بچے کھا گیا، بانی ایم کیو ایم مہاجروں کا نام نہاد لیڈر بنا ہوا تھا۔








