مسجد الحرام میں بالائی منزل سے کودنے والے شخص کو سیکیورٹی گارڈ نے بچا لیا، ویڈیو وائرل
خودکشی کی کوشش کا واقعہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسجد الحرام میں بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی
سیکیورٹی گارڈ کی بہادری
رپورٹس کے مطابق نیچے تعینات سیکیورٹی گارڈ نے فوراً مداخلت کر کے اس شخص کو گرنے سے بچانے کی کوشش کی، اس دوران وہ خود بھی زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد دونوں افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں نفری کی کمی کے باوجود درجنوں اہلکار وی آئی پیز سکیورٹی پر تعینات
انتظامیہ کی یقین دہانی
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کو سنبھال لیا گیا ہے اور تمام ضروری طریقۂ کار پر عمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم: درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی
تحقیقات کا آغاز
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم خودکشی کی کوشش کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، روس کا ایسا بیان آگیا کہ مودی سرکار منہ دیکھتی رہ جائے
وزیر داخلہ کا پیغام
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے زخمی اہلکار ریان آل احمد سے رابطہ کر کے ان کی شجاعت، فرض شناسی اور مستعدی کو سراہا۔
پیش آنے والے سابقہ واقعات
واضح رہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، اس وقت ہزاروں زائرین طواف میں مصروف تھے۔








