معیشت کی گاڑی چل پڑی، حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی گاڑی چل پڑی ہے۔ حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مسلسل اور انتھک جدوجہد سے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا وفد پاکستان کے مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

سیاسی صورتحال پر تبصرہ

ایک نام نہاد سیاسی جماعت اتحاد کے بجائے نفاق کو فروغ دے رہی ہے، جس پر دشمن بغلیں بجا رہا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتی رکن اسمبلی طارق مسیح گل سے ملاقات پر کیا۔ اس موقع پر پارٹی اور اقلیتی برادری کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے: اسحاق ڈار

اقلیتی برادری کے کردار پر زور

’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کے مثبت کردار کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے پارٹی قیادت نے ہر کڑے دور میں قومی مفاد کو ترجیح دی۔

فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس

حمزہ شہباز نے اپنے حلقے میں لیگی ورکرز کے گھروں پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے پارٹی کارکن رضوان حیدر کی والدہ، چودھری رشید کے گھر ان کی اہلیہ کی وفات، اور زکریا سعید کے والد کی رحلت پر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں کی بدولت پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے۔ معیشت کی گاڑی دوبارہ چل پڑی ہے اور حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے۔ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...