جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی
امریکہ کی ایران کو دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر خان مینگل سے مسلم لیگی وفد کی ملاقات، بیٹے کی شہادت پر تعزیت کی۔
نیتن یاہو سے ملاقات کی تفصیلات
فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور قیامت برپا کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل اہلیہ کا ٹیچر تھا، آر مادھون
ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی موقف
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اسے تباہ کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہیے تھا، تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہو پاتا۔
یہ بھی پڑھیں: مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات
اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی آئندہ دنوں میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کو میزبانی کا شوق کسے دیکھ کر ہوا؟
یوکرین میں امن کی کوششیں
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر انہیں شدید دکھ اور غصہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے اب بھی کئی پیچیدہ مسائل درپیش ہیں۔
یوکرین کو سیکیورٹی ضمانتیں
اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔








