بحرین: پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
بحرین میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان
مانامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی حکومت نے کمپنیوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے دس ممکنہ وجوہات
اجلاس کی وجوہات
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے 2015 میں کیے گئے سابقہ اقدامات کے ازسرِنو جائزے اور مقامی و عالمی منڈی کی صورتحال کے تجزیے کے بعد کیے گئے ہیں، تاکہ توانائی کی قیمتوں کو اصل استعمال اور لاگت کے زیادہ قریب لایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد
قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں اور فیکٹریوں کے لیے قدرتی گیس کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق جنوری 2026 سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت آئندہ چار برسوں تک ہر سال 50 سینٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کر دیے
مقصد و اہداف
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی اور عالمی قیمتوں کے فرق کو کم کرنا، توانائی کے مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور صنعتی اداروں کو قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تارا محمودکس معروف سیاستدان کی بیٹی،اداکارہ نے راز کیوں چھپایا؟خود ہی بتا دیا
نئی کمیٹی کا قیام
دوسری جانب حکومت نے گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے لیے سرکاری اداروں اور کمپنیوں پر مشتمل ایک نئی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
نئے نرخوں کا تعین
اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی عکاسی کے ساتھ ساتھ معاشی کارکردگی اور مالی پائیداری کو برقرار رکھنا ہے۔
ایندھن کی قیمتوں کی نئی ساخت
نئے نظام کے تحت سپر (98 آکٹین)، پریمیئم (95 آکٹین)، ریگولر (91 آکٹین) اور ڈیزل کے نرخ مقرر کیے جائیں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ بحرینی ماہی گیروں کے لیے ڈیزل پر سبسڈی برقرار رہے گی۔ ایندھن کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے。








