پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد سے لندن کے لئے نئی پروازیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ضرورت ؟
پروازوں کا آغاز
ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں منشیات کی خرید وفروخت کے 2 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی
تاریخی موقع
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
مانچسٹر کی پروازوں کی معلومات
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
خواجہ آصف کا ذکر
یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔








