پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا جانا امن کوششوں کیلیے سنگین خطرہ ہے :وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا گھناؤنا اقدام، بالخصوص ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
پاکستان کی یکجہتی
’’ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے صدر اور روسی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
تشدد کی مذمت
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کی پرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہیں جو سلامتی کو نقصان پہنچانے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کیے جائیں۔








