نتیجہ تب ہی نکلے گا جب گفتگو جاری رہے گی، عمران خان کو سائیڈ پر رکھ کر کوئی گفتگو نہیں ہو سکتی، سلمان اکرم راجا
پیرسٹر سلمان اکرم راجا کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ نتیجہ تب ہی نکلے گا جب گفتگو جاری رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کو سائیڈ پر رکھ کر کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ ہم مذاکرات کے لیے بیٹھے تھے، پانچ سے چھ نشستیں ہوئیں لیکن چائے اور بسکٹ کے علاوہ کچھ نہیں حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملاقات کی عدم دستیابی
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جو بھی بات کی گئی، اس کا جواب ہمیشہ یہی آیا کہ "پوچھ کر بتائیں گے" اور جب پوچھا گیا تو کہا گیا کہ "اجازت نہیں ملی"۔ اگر آپ ایک ملاقات نہیں کرواسکتے تو آپ مذاکرات کیسے کریں گے؟ عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں نچلے لیول پر کرپشن کا مکمل کنٹرول، مگر اب اعلیٰ سطح پر ممکن نہیں: مریم نواز شریف
انسانی حقوق کی خلاف ورزی
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عمران خان سے بہنوں کی اور ہماری ملاقات نہیں کرائی جا رہی، اور یہ کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم یہاں آتے رہیں گے، ملاقات نہ کرانے پر بہنوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ریاست کا ضمیر جھنجھوڑتے رہیں گے۔ مایوسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ہم بھرپور جذبے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مذاکرات کے لیے اصول
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ میں بیرسٹر گوہر علی کی گفتگو پر کچھ نہیں کہوں گا لیکن ہم مذاکرات کے لئے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا ہے۔ ہم چائے پینے اور بسکٹ کھانے کیلئے نہیں بیٹھنا چاہتے۔ عمران خان کی مذاکرات کیلئے کوئی مشکل شرائط نہیں ہیں، صرف بنیادی اصول ہیں جن کو مانے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔








