ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
کرک انفو نے اعلان کیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفونے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر 2025 کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: منی پور میں پھر ہنگامے
تیم میں شامل کھلاڑی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اعلان کردہ ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے تین، تین کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے دو اور آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
خصوصی ذکر
کرک انفو کی جانب سے منتخب کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکولس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
دیگر کھلاڑی
اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شائقین کی مایوسی
واضح رہے کہ اس سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر شائقین کرکٹ میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔








