پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں، سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
رد عمل کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کے بیان پر رد عمل، کہا بدقسمتی دیکھیں یہ ایک صوبے کے مشیر اطلاعات کی زبان ہے ، ان کے لیول پر نہیں گر سگتا لیکن پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی قطرے پلا دیے۔
بد زبانی کا مسئلہ
اپنے ایکس بیان میں مزید کہا دھرنے سے آج تک یہی بد زبانی یہی انداز گفتگو کہیں تو رک جانا چاہیے ، لیکن شاید حکم ملتا اور پھر اس کی تعمیل کی جاتی ہے ، صوبائی وزیراطلاعات کے بارے میں یہ الفاظ اور زبان انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
ٹویٹر پر پیغام
بدقسمتی دیکھیں یہ ایک صوبے کے مشیر اطلاعات کی زبان ہے ، ان کے لیول پر نہیں گر سگتا لیکن پہلے بھی کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں
دھرنے سے آج تک یہی بد زبانی یہی انداز گفتگو کہیں تو رک جانا چاہیے ، لیکن شاید… https://t.co/odhbBWUzee— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) December 31, 2025








