آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کے اسپنر نعمان علی 2 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی شعبے سے 7 وفاقی سیکرٹریز بھرتی کرنے کیلیے اشتہار دے دیا
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے اسپنر نعمان علی کی 2 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن 3 درجہ ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے برائیڈن کرس کی 6 درجہ ترقی کیساتھ 23 ویں پوزیشن ہے۔ جبکہ شاہین آفریدی کا 24 واں، محمد عباس کا 28 واں اور ساجد خان کا 29 واں نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت 3لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی
دیگر اہم بولرز کی رینکنگ
انگلینڈ کے جوش ٹونگ 13 درجہ ترقی کے بعد 30 واں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بیٹروں کی رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سعود شکیل کی 1 درجہ ترقی کے بعد 9 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔








