Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
ونیش پھوگاٹ کی تاریخی کامیابی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈس کوالیفائی ہونے والی سابق بھارتی خاتون ریسلر اور کانگریس رہنما ونیش پھوگاٹ نے بھارتی ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، قطر کو کہا اب کشکول نہیں ،پروگرام لیکرآوں گا: وزیراعظم
ریاستی انتخابات کے نتائج
بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہریانہ کے ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس اور ہریانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہے۔
ونیش پھوگاٹ کا انتخابی سفر
پیرس اولمپکس 2024 سے وزن کی وجہ سے ڈس کوالیفائی ہونے والی سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے یوگیش کمار کو 6015 ووٹوں سے شکست دے دی۔ ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے ضلع جولانہ کی سیٹ جیتی اور اس کامیابی کو سچائی کی جیت قرار دے دیا۔