پاکستانی 2026 سے پرامید ۔۔۔2025 کی کامیابیاں اور عوامی اعتماد 2026 کیلیے مثبت بنیاد فراہم کر رہے ہیں
نئے سال کا آغاز
لاہور ( نیوز ڈیسک ) نئے سال کے آغاز کے ساتھ عوامی جذبات بھی حوصلہ افزا ءدکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
منچلے سڑکوں پر
12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی، اسلام آباد، سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی شروع ہوگئی۔ نئے سال کی خوشی میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: نو مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
عوامی سروے
گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق نصف سے زائد پاکستانی 2026 سے پرامید ہیں اور اسے معاشی بہتری کا سال قرار دے رہے ہیں۔ سروے کے مطابق عالمی سطح پر جہاں صرف 37 فیصد لوگ نئے سال میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں، وہیں پاکستان میں یہ شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی، جو دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق 2025 کی کامیابیاں اور عوامی اعتماد 2026 کے لیے ایک مثبت بنیاد فراہم کر رہے ہیں، جس سے ملک میں سیاسی، معاشی اور سماجی بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ کیسا برتاؤ ہوتا تھا، ان کی نظر میں ہم ملیچھ تھے، آج بھی ہیں، بڑی مایوسی ہوتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا بنا دیا۔
سال 2025 کی اہمیت
سال 2025 پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے فیصلہ کن اور یادگار سال ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد کی گارنٹی نواز شریف اور آصف زرداری نے دی ہے، ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں: سلمان غنی
جنگی کامیابیاں
گذشتہ برس مئی میں پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی جس کے دوران پاکستان نے بھارت کے کم از کم 6 طیارے مار گرائے۔ ان واقعات کا ذکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مختلف تقاریر میں کرتے رہے جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو نمایاں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی
سفارتی کامیابیاں
2025میں ہی پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا جسے خطے میں اسٹریٹجک تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
کھیلوں کے میدان کی صورتحال
کھیلوں کے میدان میں سال ملا جلا رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور پہلے ہی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ تاہم جونیئر ٹیموں نے قوم کو خوشخبریاں دیں۔ پاکستان شاہینز نے ایشیاء کپ جیتا جبکہ اس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھی ایشیاء کپ اپنے نام کر کے مستقبل کے لیے امیدیں روشن کر دیں۔








