جاوید اختر اوڈھو نئے آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری
نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کر دیئے گئے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟ جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار
تقرری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالج اساتذہ کی بھی ریشنلائزیشن کا فیصلہ، فیک انرولمنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر تعلیم
پچھلے عہدے
غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا: شرجیل میمن
پیشہ ورانہ پس منظر
جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، ان کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی۔ وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جامشورو بھی تعینات رہے۔
جاوید اوڈھو ایس پی سپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حکومت کی خواہش نہیں، بس ہمارا آئین واپس کر دیں ورنہ پھر ہم عوام منظم کریں گے، محمود خان اچکزئی
مقامی اور بین الصوبائی خدمات
جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کے لیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف کی حیثیت
جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کئے گئے، پھر ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ وہ اب جولائی 2024 سے ایڈیشنل کراچی کے طور پر خدمات دے رہے ہیں۔
تقریب کا انعقاد
اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہا۔








