پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
پی ٹی آئی قیادت کی نئی ہدایات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔
احتجاج میں شرکت پر پابندی
24 نیوز کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ملک بھر میں ہونے والے کسی بھی سیاسی احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرے اور جلسے کا تاحکم ثانی حصہ مت بنیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن
پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔