کراچی کے مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
کراچی میں خوفناک واقعہ
کراچی کے علاقے مائی کولاچی روڈ کے قریب ایک مین ہول سے برآمد ہونے والی 4 لاشوں نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خواجہ سراؤں کا بھارت کے خلاف احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے
پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹس
سول اسپتال میں ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات نے واقعے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جب کہ پولیس واقعے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا عمران خان، آصف زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ
لاشوں کی حالت
پولیس سرجن کے مطابق مائی کولاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملنے والی چاروں لاشیں کئی روز پرانی ہیں اور ان پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایک لڑکے کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال ہے، جس کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ دوسرے لڑکے کی عمر تقریباً 10 سال بتائی گئی ہے، جس کی لاش گلا کٹی ہوئی حالت میں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے تھانوں میں ملزمان کے انٹرویوز پر پابندی لگا دی
تشدد کے آثار
اسی طرح ایک لڑکی، جس کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہے، کے سر، چہرے اور گردن پر بھی تشدد کے آثار پائے گئے ہیں، جب کہ چوتھی لاش تقریباً 40 سالہ خاتون کی ہے، جس کے سر پر شدید تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق کیمیائی تجزیے کے لیے لاشوں سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی اور قانونی بنیادوں پر توشہ خانہ2 کی سزائیں معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
تحقیقات کا عمل
یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کے علاقے مائی کولاچی کے قریب ایک مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی طور پر لاشوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل بتائی گئیں، جن کے بارے میں اندازہ تھا کہ وہ 10 سے 15 روز پرانی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں کافی حد تک مسخ ہو چکی تھیں، جس سے شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ 15 سے 20 روز پرانی بھی ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی
پولیس کی کارروائی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیماڑی پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
آگے کے اقدامات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کی حتمی رپورٹس موصول ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے، جس کے بعد ذمہ داروں کے تعین اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔








