وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما جماعت اسلامی قیصر شریف نے لاہور ڈویژن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کمشنر لاہور مریم خان کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
عدالت میں کارروائی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھامیں نوازشریف فلائی اوورہیڈ برج کاافتتاح، منصوبے کی8 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل, روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی
کیس کی سماعت
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔
پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








