روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی 35 ویں سالگرہ پر دیپالپور بار روم میں کیک کاٹنے کی تقریب، وکلاء و صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
کیک کاٹنے کی تقریب
دیپالپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روزنامہ ’’پاکستان‘‘ لاہور کی 35 ویں سالگرہ پر دیپالپور بار روم میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ جیت بھارت کے نام، ہم نے وہی انداز اپنایا جو چاہتے تھے، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
شرکاء کی فہرست
اس تقریب میں سابق صدور دیپالپور بار قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ، سینئر قانون دان چوہدری محسن شاہنواز کبیر ایڈووکیٹ، سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ، میاں منظور احمد ریحان ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری بار سردار سجاد شہامدکا وٹو ایڈووکیٹ، امیدوار صدر بار سال 2026 میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ، امیدوار سیکرٹری بار میاں کلیم ڈولہ ایڈووکیٹ، سینئر صحافیوں ڈاکٹر محمد حسن رضا، چوہدری ہمایوں خالد ارائیں، شیخ رشید احمد پراچہ، ملک محمد نواز، و دیگر سینئر وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو اور مسلمان کے لباس میں دوقومی نظریہ موجود تھا،تقسیم ہند سے قبل ہندو دکاندار مسلمان کو سبزی دیتا تورقم ہاتھ میں لینے کی بجائے برتن آگے کردیتا
تقریب کے دوران خطاب
اس موقع پر میاں کلیم ڈولہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ لاہور کے 35 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی و انتظامیہ کو بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

تشکر کا اظہار
نمائندہ خصوصی روزنامہ ’’پاکستان‘‘ دیپالپور و سینئر صحافی و صدر عوامی اتحاد یونین آف جرنلسٹس پاکستان چوہدری عامر نذیر کمبوہ نے تمام معزز وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔








