امام الحق باپ بن گئے
امام الحق باپ بن گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق باپ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان بٹ
ننھی شہزادی کی آمد
تفصیلات کے مطابق امام الحق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھی شہزادی کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گھر میں آنے والی ننھی مہمان کی آمد سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق
بیٹی کا نام
امام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شائقین کو خوشخبری سنائی کہ انہوں نے بیٹی کا نام "انارا حق" رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راول ہسپتال میں آگ لگ گئی
احساسات کا بیان
جنگ کے مطابق امام الحق نے اپنے احساسات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "بہت خوشی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام انارا حق رکھا ہے، انارا کے نام کا مطلب 'روشنی کی کرن' ہے اور وہ واقعی ہماری زندگیوں کی روشنی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ناراض بیوی کو منانے کے لیے گئے شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کے والدین، بھائی اور چچا کو قتل کردیا
دعاؤں کی درخواست
امام الحق نے مداحوں سے بیٹی اور اپنی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
شادی کی تفصیلات
خیال رہے کہ امام الحق کا 25 نومبر 2023 کو اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ نکاح ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر 2023 کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔








