امریکی طیارہ وینزویلا کے مغوی صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا
نیویارک میں مادورو کی آمد
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے وینزویلا پر حملے کے بعد پکڑے جانے والے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر ایک امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیاء کی قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا: صدر مملکت آصف علی زرداری
مادورو کا قانونی سامنا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیو یارک کی اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا، جہاں یہ امکان ہے کہ صدر نکولس کو آئندہ ہفتے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات اور اسلحے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، آئینی بنچ
امریکی حملے کی تفصیلات
یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا تھا۔ امریکی ڈیلٹا فورس نے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔ اس کے بعد ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ہے۔
ٹرمپ کا بیان
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا آپریشن میں کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، اور آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں مادورو کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔








